آرمی چیف کا دورہ بہاولپور، سرمائی مشقوں کا جائزہ

 
0
380

راولپنڈی دسمبر 20(ٹی این ایس)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا جہاں سرماکی مجموعی ٹریننگ مشقوں کا جائزہ بھی لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف سہی، تاہم روایتی دشمن کے خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل انہوں نے لاہور میں ملٹری براس بینڈ کی رنگا رنگ تقریب میں بھی شرکت کی۔فرنٹیئر فورس ریجمنٹل سینٹر نے صدارتی ملٹری براس بینڈ ٹرافی جیت لی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں آرمی بینڈ کی رنگا رنگ تقریب میں منعقد ہوئی، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

فرنٹیئر فورس ریجمنٹل سینٹر نے صدارتی ملٹری براس بینڈ ٹرافی جیت لی۔مقابلوں میں آرٹلری رجمنٹل سینٹر دوسرے جبکہ آرمی سروسز کور سینٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔