آپریشن ردالفساد،سیکورٹی اداروں کی پنجاب کےمختلف شہروں میں کارروائیاں،18دہشت گرد گرفتار،اسلحہ و بارود برآمد:آئی ایس پی آر

 
0
785

راولپنڈی دسمبر 8(ٹی این ایس)پنجاب رینجرز اور دیگر سیکورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 18دہشت گرد،سمگلرز ا ور ان کے سہولت کارروں کو گرفتار کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر  کارروائیاں لاہور ،سرگردھا،بہاولپور اور اسلام آباد میں کی گئی ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات ،اسلحہ اور بارود برآمد بھی کیا گیا۔