ملک میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ،سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان ، لوئر اورکزئی ایجنسی میں کارروائیاں

 
0
526

راولپنڈی دسمبر 8(ٹی این ایس) ملک میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ، لوئر اورکزئی ایجنسی میں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ،لوئر اورکزئی ایجنسی میں کارروائی کی، کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ اسلحہ میں بارہ 7ایم ایم گن، ایس ایم جیز میزائل 82 ایم ایم مارٹر گولے، دستی بم اور بارود شامل ہیں۔