آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان کی کارروائی ،ْ دو دہشتگرد گرفتار ،ْ قبضے سے اسلحہ بر آمد

 
0
420

راولپنڈی نومبر 24(ٹی این ایس)ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور باررود برآمد کرلیا۔جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی،اوچ،گلستان اورڈیرہ مرادجمالی میں کامیاب کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سی46کلوبارود،دستی بم،اسلحہ اوربارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سے خو دکش حملے کیلئے تیارکی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔