دھرنے والے اٹھنے کواورحکومت ان کواٹھانے کے لئے تیارنہیں،خورشید شاہ

 
0
353

سکھر نومبر 24(ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے،بحیثیت مسلمان ہمیں رسول اللہ کی تعلیمات پرعمل کرناچاہیے،دھرنے والے اٹھنے کواورحکومت ان کواٹھانے کے لئے تیارنہیں،جب نوازشریف نے ہمارے لیے دروازے بندکردئیے توہم نے بھی اپنے دروازے بندکردیئے،نوازشریف جب وزیراعظم تھے تب رابطہ کرتے توکچھ اوربات ہوتی۔

جمعہ کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپوزیشن کاکرداراداکیااورجمہوریت کاساتھ دیا،میموگیٹ اسکینڈل پرنوازشریف کوٹ پہن کرعدالت پہنچ گئے تھے،نوازشریف نے پہلے آصف زرداری کوملاقات کی دعوت دی دوسرے روزمنع کردیا،جب نوازشریف نے ہمارے لیے دروازے بندکردئیے توہم نے بھی اپنے دروازے بندکردیئے،نوازشریف جب وزیراعظم تھے تب رابطہ کرتے توکچھ اوربات ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے،بحیثیت مسلمان ہمیں رسول اللہ کی تعلیمات پرعمل کرناچاہیے،دھرنے والے اٹھنے کواورحکومت ان کواٹھانے کے لئے تیارنہیں۔