پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس اصلت کی خیرسگالی دورہ پر بحرین آمد

 
0
5392

اسلام آباد 20 دسمبر (ٹی این ایس) پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس اصلت کی بحرین میں خیرسگالی دورہ پر آمد پر پاکستانی سفیر جاوید ملک اور کپٹیں غلام اکبر کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بحرین نیول چیف کموڈور محمد ال عصام، برادر ممالک کے سفیروں، بحرین میں تعینات نیول افسران پاکستانی کمیونٹی کی اہم شحصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان نیوی کی پیشہ وارانہ خدمات پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور پاکستان نیوی بحرین میں تعینات کمبائنڈ ٹاسک فورس کے اشتراک سے خطہ کے امن و سلامتی میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کا اعتراف کمبائنڈ ٹاسک فورس کی اعلیٰ سطح کی قیادت نے کیا ہے۔

پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرینی نیوی چیف کموڈور محمد ال اعصام کی تقریب میں شرکت پاکستان اور بحرین کے مضبوط دفاعی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب میں امریکہ، چین، ترکی، اٹلی، برطانیہ، جرمنی، روس، جاپان، انڈونیشیا، سری لنکا، نیپال، سوڈان، سعودی عرب اور ملیشیا کے سفارکاروں نے شرکت کی اور پاکستانی سفیر جاوید ملک کے ساتھ مل کر خیرسگالی کیک کاٹا اور پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔