مسلم (ن ) عدلیہ کی آزادی اور وقار کی سب سے بڑی داعی ہے، نواز شریف عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے،

 
0
5597

اسلام آباد،دسمبر20(ٹی این ایس) : وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم (ن ) عدلیہ کی آزادی اور وقار کی سب سے بڑی داعی ہے، نواز شریف عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے عدلیہ کی آذادی کے علمبردار کیسے بن سکتے ہیں۔بدھ کو خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف انے آذاد عدلیہ کی تحریک کی قیادت کی تھی، نواز شریف عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ، (ن) لیگ عدلیہ کی آذادی اور وقار کی سب سے بڑی داعی ہے، وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آذادی اور بحالی کی تاریخ جدوجہد کی ، عدالتوں میں پیش نہ ہونیوالے عدلیہ کی آذادی کے علمبردار کیسے بن سکتے ہیں، عدل کا مطالبہ پر ایک کا بنیادی حق ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے دوسروں کے حقوق غصب کرنے چلن قبول نہیں، مخالفین حقائق کو مسخ نہیں کرسکتے۔