ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ روات میں اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے اور تاوان کی رقم برآمد کرنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے

 
0
229

راولپنڈی مارچ 31 (ٹی این ایس): اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی اورایس پی صدر ڈویژن بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 13-3-2020کو تھانہ روات میں مدعی مقدمہ نے تھانہ روات میں بچی کے اغواء کے متعلق ایف آئی آر درج کروائی جس میں ملزمان نے بچی کی بحفاظت واپسی کے لیے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔ جس پر تشکیل شدہ خصوصی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کیا اور تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس ٹیم کی اس بہترین کارکردگی کے صلہ میں آر پی او راولپنڈی نے ٹیم میں شامل افسران و اہلکاروں کو دفتر میں بلو ا کر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جبکہ مغویہ کے والد کوملزمان سے برآمد کی گئی تاوان کی رقم بھی واپس کی۔مغویہ کے والد نے آر پی او راولپنڈی اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس ٹیم کی کارکردگی انتہائی قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ا ٓر پی او راولپنڈی نے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی اور آئندہ مزید محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں محمد کاشف سب انسپکٹر ایس ایچ او روات، عروش احمد ٹی ایس آئی،مہر عمران نذیر ٹی ایس آئی،نعمان فدا ٹی ایس آئی،واجد علی رضا اے ایس آئی اور کانسٹیبلان منظر عباس،توصیف اور آئی ٹی لیب کے کانسٹیبل جابر شامل تھے۔