ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک کا کورونا سے متاثرہ سیل شدہ علاقوں اور قرنطینہ سینٹر کا دورہ

 
0
243

راولپنڈی مارچ 31 (ٹی این ایس): ڈیوٹی پر تعینات فورس کی حوصلہ افزائی، سیناٹائزرز اور ماسک تقسیم کئیے، بہترین ڈیوٹی پر شاباش، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک کے ہمراہ ایس پی راول، اے ایس پی نیو ٹاؤن اور دیگر افسران بھی موجود تھے ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازار،نیوٹاون کے یورالوجی قرنطینہ سینٹر، تھانہ صادق آباد کے علاقوں ڈھوک کشمیریاں اور مجسٹریٹ کالونی میں سیل شدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آر پی او نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو شاباش دی سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کئیے، مشکل حالات میں ڈیوٹی سر انجام دینے پر حوصلہ افزائی۔ آر پی او کا نیوٹاؤن کے علاقہ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں قائم شدہ قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ، ڈیوٹی پر موجود افسران کو شاباش دی، آر پی او نے پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے ڈیوٹی پر موجود افسران کو کہا کہ آپ اس قوم کے محافظ ہیں، بہترین ڈیوٹی پر شاباش