اس مشکل گھڑی میں کرورنا وائرس جیسے موذی مرض سے مقابلہ کرنے پر ہم اپنے اداروں خصوصاََ پاک افواج، ڈاکٹروں، پولیس انتظامیہ، 1122 سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید تہذیب علی شاہ و ملک خرم مطلوب آف حطار

 
0
41334

ہری پور مارچ 31 (ٹی این ایس): اس مشکل گھڑی میں کرورنا وائرس جیسے موذی مرض سے مقابلہ کرنے پر ہم اپنے اداروں خصوصاََ پاک افواج،ڈاکٹروں،پولیس انتظامیہ،1122 سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کی مشکلات میں آسانی پیدا کرے،ان خیالات کا اظہار سید تہذیب علی شاہ آف حطار،ملک خرم مطلوب آف حطار نے اپنے اخباری بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ کرورنا وائرس سے لڑنا ہے ہم نے اپنوں اپنے بچوں اور اپنے پیارے وطن پاکستان کو بچانا ہے،انھوں نے کہا کہ گھروں میں اپنے اردگرد اپنے آپ کو سائنٹرز،سپرے کریں اور بار بار اپنے ہاتھ پانی سے دھولیں تاکہ کرورنا وائرس کے جراثیم سے بچ سکے،اللہ تعالیٰ کل امت مسلمہ پر اپنے پیارے حبیب کے صدقے رحم فرمائے آمین ثم آمین پاکستان ذندہ باد پاک افواج ذندہ باد،