واہ کینٹ پولیس نے موبائل کی دوکانوں میں وارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے 3 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے، 18 لاکھ کے قیمتی موبائل فون اور 50 ہزار روپے برآمد

 
0
20968

راولپنڈی مارچ 31 (ٹی این ایس): ملزمان سے دوران انٹیروگیشن نقدی اور 20 قیمتی موبائیل فونز برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے چند یوم قبل اسلم مارکیٹ واہ کینٹ میں موبائل شاپ کی دیوار توڑ کرواردات کی تھی۔ واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی پوٹھوہار کو دیا تھا۔ واردات میں ملزمان نامعلوم تھے۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او واہ کینٹ اور دیگر افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں نقاش عرف کاشی، وقاص اور تیمور شامل ہیں۔ ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات اور برآمدگی کی توقع ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ معزز عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور واہ کینٹ پولیس ٹیم کو شاباش۔