سی پی او احسن یونس کی ترجیحات بھی کام نہ آئی تھانہ رتہ کے ایس ایچ او صحافی کو تحفظ دینے میں ناکام

 
0
172

اسلام آباد 04 جون 2021 (ٹی این ایس): سی پی او احسن یونس کی ترجیحات بھی کام نہ آئی تھانہ رتہ کے ایس ایچ او صحافی کو تحفظ دینے میں ناکام تفصیلات کے مطابق اے ون ٹی وی کے کیمرہ مین ملک نقاش نے تھانہ رتہ میں ایپلیکیشن دی ملک افضال عرف فوجی جو منشیات فروشی شراب نوشی کرتا ہے جو شراب پی کر محلے میں گالم گلوچ کرتا ہے 31۔5۔2021 کو شراب کے نشے میں گالم گلوچ کا رہا تھا کہ نامعلوم بندوں نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کا تمام تر الزام ملک افضال اور اس کے ماموں مظہر نے کیمرہ مین نقاش ملک پر لگا دیا گیا اور کہا کہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے والے میڈیا کے لوگ تھے حالانکہ ملک نقاش کا اس واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں اس سے پہلے بھی کئی دفعہ الزامات ملک نقاش پر لگائے گئے ملک افضال عرف فوجی کی طرف سے خود سے کئی دفعہ فائرنگ کرکے الزامات کی بوچھاڑ ملک نقاش پر کی گئی ملک نقاش منشیات فروشوں کے مخالف خبریں شائع کرتے ہیں جس وجہ سے ملک نقاش منشیات فروشوں کے نشانے پر ہیں صحافیوں کی طرف سے کہا کہ ملک پاکستان میں ریاست کا چوتھا ستون کہلانے والی صحافی کمیونٹی عدم تحفظ کا شکار ہے راولپنڈی پولیس علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے تھانہ رتہ امرال میں حق سچ کی آواز کو دبانے کے لیے آئے روز صحافیوں کو بلیک میلنگ اور مختلف مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے متعدد بار میں نے اور بیورو چیف اے ون ٹی وی راولپنڈی بشیر ملک نے فون کالز کی مگر تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ او صاحب نے کال نہ اٹھائی کسی بھی بڑے نقصان کا زمہ دار کون ہو گا اور انتظامیہ خاموش تماشائی ۔جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن تھانہ رتہ امرال کی پولیس مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ہم آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینئر کیمرہ مین ملک نقاش کو بلیک میلنگ اور مختلف مقدمات میں پھنسا نے والو ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے