اسلام آباد 04 جون 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد تھانہ شمس کالونی پولیس کی دبنگ کاروائی کریڈٹ تھانہ ترنول لے گیا 25 ہزار لیٹر الکوحل تھانہ شمس کالونی کی کاروائی کی کاروائی تھی ذرائع تھانہ ترنول میں ہونے والی ایف آئی آر جس میں بتایا گیا مخبر کی اطلاع پر بڈھانہ کلاں میں حویلی نما گھر میں شراب کے دھندے کا کام ہو رہا ہے جس میں تھانہ ترنول کے ایس ایچ او صاحب نے سرچ وارنٹ لیکر حویلی نما گھر کے اندر داخل ہوئے تو آٹھ افراد جو موٹر کے ذریعے پانی کی ٹنکیوں میں الکوحل منتقل کر رہے تھے ان آٹھ افراد کو قابو کرکے نام پتہ معلوم کرنے پر محمد عمر ولدعبدالقیوم عرف مونا بٹ ‘آکاش رشید ولد عبدالرشید’فیصل رمضان ولد مظہر حسین’عبدالحمید ولد عبد اللطیف’محسن علی ولد محمد شریف’ایاز ولد فیض سلطان’صداقت ولد شوکت علی’شوکت علی ولد اشرف’شامل تھے۔اس میں کوئی شک نہیں پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزا ہے، پولیس اہلکار پوری جانفشانی اور مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں، پولیس اہلکار معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ،اسلام آباد پولیس کی تاریخ پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔عوام نے 25 ہزار لیٹر الکوحل برآمد کرنے پر پولیس اہلکاورں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ملک میں امن قائم کرنے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں شجاعت اوردلیری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں،مگر لوگوں کے تحفظات بھی سامنے آئے کہ اگر اتنی بھاری مقدار میں الکوحل کی تیاری بغیر پولیس کہ کیسے ممکن ہے ذرائع سے پتا چلا پکڑے جانے والے افراد نے پولیس کے اعلی افسران کے آپریٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا مگر نام ایک جیسے ہونے کی وجہ سے معطل اور اہلکار کو کر دیا جہاں پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خود احتسابی عمل جاری ہے پولیس افسران کو اپنے آپریٹر حضرات پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اس واقعہ میں بے گناہ اہلکار کو معطل کیا گیا جس کی تحقیقات کی جائیں اور اصل مجرم کو پولیس فورس سے باہر نکالا جائے جو پولیس فورس کے لیے بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں