لاہور اگست 15(ٹی این ایس) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے آئندہ چند روز میں شیڈول جاری کیا جائے گا،۔ اس بات کا اعلان سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے کیا ہے۔
نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن)کے تنظیمی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے مشن جی ٹی روڈ کے دوران بارہا آئین میں ترامیم کا کہا ہے ، اس حوالے سے آئین میں بہت سی ترامیم کی جاسکتی ہیں جبکہ ہمارا یہ خیال ہے کہ ہمارے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا آئندہ آنے والے وزرائے اعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، اس کے علاوہ آئین میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے بھی شقیں شامل کی جائیں گی۔چوہدری نثار کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے دعوی کیاکہ وہ مسلم لیگ(ن) کی پالیسی ساز رہنما ہیں اور وہ اختلافات کے باوجود نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کے شناہ بشانہ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہاکہ جس پارٹی میں ایشوز پر اختلافات نہیں ہوتے وہ جمہوری پارٹیاں نہیں ہوتیں ، ۔ انھوں نے کہاکہ عمران خان نے وزیر اعظم کی نااہلی کا مہرہ بن کر بہت بڑی سیاسی غلطی کی ہے اس کا احساس انہیں بعد میں ہوگا ۔ آصف علی زرداری سے لاکھ اختلاف سہی لیکن ان سے زیاد ہ سمجھ دار سیاست کوئی نہیں ہے۔
مسلم لیگ(ن) کے پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ این اے 120میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے اور کلثوم نواز ہماری امیدوار ہوں گی اسی حوالے سے مشاورت کی گئی اور انتخابی خدو خال طے کئے گئے ہیں۔ یہ مشاورتی اجلاس مزید جاری رہیں کہ کیوں آئندہ چند روز میں ن لیگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ جی ٹی روڈ مشن کے دوران 90فیصد نواجوان ہمارے ساتھ تھے اس لئے نوجوانوں کو بھی پارٹی میں فعال کریں گے۔