وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس طلب

 
0
400

اسلام آباد  15اگست (ٹی این ایس )وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  آج رات آٹھ بجے  وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان  عباسی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس  میں امن و امان  اور سیاسی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں تمام وفاقی وزراء  شامل ہوں گے ۔اجلاس میں سندھ کابینہ میں ردو  بدل کرنے کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سعید غنی ،امتیاز شیخ اور جام مدد علی کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرنے کا امکان ہے ۔ممتاز جاکھرانی ، امداد پتافی اور شمیم ممتاز کو سندھ کابینہ سے ہٹانے کے فیصلہ پر عمل درآمد کروائے جانے کا امکان ہے