سابق ادوار میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
285

لاہور جولائی 03 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہو رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو نئی امید دی ہے۔ شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائے گی۔ جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا ہے، انہیں حساب بھی دینا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا سانحہ اے پی ایس میں زخمی بہادر طالب علم احمد نواز کو برطانوی ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سردار عثمان بزدار کا کہتا تھا کہ بہادر طالب علم احمد نواز کو برطانوی پارلیمنٹ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداء دلوں میں بستے ہیں اور غازی آنکھوں کا نور ہیں۔ احمد نواز جیسے بہادر اور ذہین طالب علم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ طالب علم احمد نواز کو نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے خدمات پر لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔