وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں مذہبی اور ہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ

 
0
45740

لاہور جولائی 03 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ پنجاب میں 8 شہروں میں نئی ٹورسٹ سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی رہائش کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے ریڈی میڈ کمرے بنانے کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے۔ ہرن مینار پر سیاحوں کیلئے سہولتوں کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت۔ پنجاب میں ڈیزٹ ٹورازم کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ملتان اوربہاولپور میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں روہتاس فورٹ پارک وے بنایا جائے گا۔ چولستان اورتھل میں کیمپنگ سائٹس ڈویلپ کی جائیں گی۔

کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے کا پراجیکٹ بھی لایا جائے گا۔ کالاباغ اورنمل جھیل میں ٹورازم کے لئے ریزارٹس ڈویلپ کریں گے۔ وادی سون میں اوچھالی جھیل کے علاقے میں ایکوٹورازم کے پوٹینشل کو استعمال کیا جائے گا۔ اٹک خورد دریائے سندھ کے ساتھ ٹورازم سائٹ ڈویلپ کی جائے گی۔ انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویب سائٹ اورسوشل میڈیا کا بھر پور استعما ل کیا جائے۔ ٹورازم سے ترقی اورخوشحالی کے نئے باب کھلیں گے۔ پتریاٹہ میں کیبل کار کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ کوٹلی ستیاں میں پارک وے پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔ دھرابی جھیل پر ریزارٹ ڈویلپ کرنے سے سیاحت کوفروغ حاصل ہوگا۔ کھابے کی لیک میں برڈ راچنگ اوردیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ سیکرٹری سیاحت کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ٹورازم پالیسی اورٹورازم اتھارٹی کا ڈرافٹ بل منظوری کے مراحل میں ہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے سیاحتی مقامات کے لئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔

کلر کہار،لال سونرا،چھانگامانگا،کوٹ مٹھن،فورٹ منرواورجلو میں ٹی ڈی سی پی ریسٹ ہاؤس میں سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ عالمی بینک پنجاب ٹورازم فار اکنامک گورتھ پراجیکٹ کیلئے 50ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب طاہر اظہار،سیکرٹری سیاحت،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔