خوشی ہے کہ کانفرنس میں ساری سیاسی پارٹیوں کی قیادت ایک ہی صف و میز پر موجود ہے، سینیٹر رحمان ملک

 
0
549

اسلام آباد جولائی 03 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کاش یہی ماحول ہمیں پارلیمنٹ میں بھی میسر ہوتا کہ قومی معاملات پر بات ہوتی۔ بحیثیت اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا کردار پورے دنیا میں نہ صرف اہم بلکہ مثبت رہا ہے، اسلامی ممالک میں پاکستان کا کردار و تعلق ہمیشہ مثبت و غیر جانبدار رہا ہے، ہم کسی بھی مسلم ملک کیخلاف حملے کیخلاف ہیں اور مخالفت کرینگے، جب مغرب نے دیکھا کہ مسلم قیادت ایک جگہ اکٹھی ہوئی ہے تو انکے خلاف کاروائی شروع کئے، اسلامی اتحاد کی سزا سب سے پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دی گئی۔ بعد میں یکے بعد دیگرے مسلم قیادت کو ختم کر دیا گیا، دنیا کی طاقتوں کا اپنا ایک ایجنڈا ہے، ورلڈ وار 2 کے بعد انہوں کو کچھ نیا سوچھا، انہوں نے آئی ایم ایف پوری دنیا میں متعارف کروایا، امریکہ نے عرب سپرنگ کے نام سے ایک انجینئرنگ کی، عرب سپرنگ کے بعد ہم نے دیکھا کہ عراق کیسے تباہ ہوا،
داعش ایک نیا نظریہ ہے جو امریکہ نے لانچ کیا، یہی نظریہ انڈیا میں شروع ہوا اس کو آر ایس ایس کا نام دیا گیا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے واقعات ہم نے دیکھے، ان واقعات سے دو نظریوں کا اختلاف سامنے آیا۔ آر ایس ایس کی مدد سے مودی مسلمانوں کو خاتمہ کر رہا ہے۔ آر ایس ایس اور مودی کا یہ معاہدہ ہو چکا ہے کہ کشمیر کو ختم کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے مودی سے کوئی امید نہیں پاکستان کے حوالے سے، بھارت اس حطے میں دھشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو شائد بھارت اب تک کھا چکا ہوتا، ہمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شکرگزار ہونی چاہئے جنہوں نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو طاقتور بنایا، صدر آصف علی زرداری کے حکم پر میں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا، سعودی عرب اور ایران جنگ کے دہانے پر تھے کہ ہم نے ثالثی کرکے انکے درمیان ٹینشن کم کردی، ہیلری کلنٹن کہہ چکی ہے کہ ہم نے خود طالبان پھر القاعدہ اور بعد میں داعش بنایا۔ بلوچستان میں بھارت مداخلت کر رہا ہے اور دھشتگردی پھیلا رہا ہے۔