کراچی ،نو مبر07(ٹی این ایس):سابق چئیر مین سٹیل ملز قتل کیس میں عدالت نے ڈی جی رینجرز کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق چئیر مین سٹیل ملز کا قتل کیس زیر سماعت ہے ۔پراسیکیوٹر رینجر کیس کی سماعت کے موقع پر مسلسل غیر حاضر تھے ۔عدالت کے بار بار طلب کئیے جانے کے باوجود پراسیکیوٹر رینجر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے ۔پراسیکیوٹر رینجر کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ڈی جی رینجرز کو کل عدالت میں طلب کر لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر نے متعدد بار عدالت کی جانب سے بلائے جانے کے باوجود حاضر نہ ہو کر عدالت کی توہین کی ہے ۔