وزیر تعلیم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث افسران کو شوکاز نوٹس

 
0
343

کراچی جولائی24(ٹی این ایس ) :وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث 100 سے زائد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث 100 سے زائد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، پرنسپلز، ہیڈماسٹرز اور گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک کے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر کے مطابق کرپشن میں ملوث کسی بھی افسر کو نہیں بخشا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے کیسز بھی متعلقہ محکمے کو بھیجے جارہے ہیں۔