پاکستان ریلویز میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

 
0
405

لاہور جولائی24(ٹی این ایس ) :پاکستان ریلویز میں مختلف افسران کو نیشنل منیجمنٹ کورس اور سینئر منیجمنٹ کورس مکمل کرنے پر ترقی دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے گریڈ 20 کے افسر محمد طاہر کو نیشنل منیجمنٹ کورس مکمل کرنے پر گریڈ 21 میں ترقی دیتے ہوئے فیاض احمد اعوان کی جگہ جنرل منیجر کیرج فیکٹری اسلام آباد مقرر کردیا گیا، مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے گریڈ 20 کے اعجاز احمد کو نیشنل منیجمنٹ کورس مکمل کرنے پر ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کراچی تعینات کردیا گیاریلویز کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ کے گریڈ 20 کے خالد خورشید کو نیشنل منیجمنٹ کورس مکمل کرنے پر چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیااس کے علاوہ سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے گریڈ 20 کے شاہ رخ افشار کو نیشنل منیجمنٹ کورس مکمل کرنے پر بشارت وحید کی جگہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے اسٹیشنز بحالی تعینات کیا گیا اور 19 گریڈ کے چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر وقار احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر چیف کمرشل منیجر ریلوے ہیڈکوارٹرز تعینات کردیا گیاگریڈ 19 کے آغا وسیم کو سینئر منیجمنٹ کورس مکمل کرنے پر گریڈ 20 میں ترقی دے کر چیف مارکٹنگ منیجر ریلوے ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 19 کے عبدالمالک کو سینئیر منیجمنٹ کورس مکمل کرنے پر ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ راولپنڈی اور گریڈ 19 کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریکشن موٹرز سی ڈی ایل صاحبزادہ امتیاز کو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کیرج فیکٹری مقرر کر دیا گیا

خیال رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو پاکستان ریلوے کے ٹرین ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے، ڈرائیورز پر قائم مقدمات ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹینشز پر روک دیا تھاٹرین ڈرائیورز کے اس اقدام کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مقامات پر انتظامیہ اور مسافروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے دیگر ڈرائیورز کو بلا کر ٹرینوں کو روانہ کیا اور ہڑتال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی جبکہ ان کے کچھ مطالبات ماننے سے انکار کردیا گیااس کے بعد اتوار کی شب ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد ریلوے ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اور ٹرین سروس بحال کردی ریلوے یونین ایسوسی ایشن کے صدرعرفان اقبال نے ہڑتال ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ اور یونین کے درمیان 24 جولائی (بروز پیر) مذاکرات ہوں گے۔