راولپنڈی پولیس کا خوف و ہراس پھیلانے والے بدمعاشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

 
0
489

راولپنڈی جنوری 25 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا خوف و ہراس پھیلانے والے بدمعاشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، جاتلی پولیس نے بد نام زمانہ بدمعاش ناصر محمود عرف ناصری کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 01 رائفل، 02 پسٹل اور ایمونیشن برآمد، ملزم نے اسلحہ کی نمائش، بدمعاشی اور معاشرتی برائیوں سے علاقے میں خوف پھیلا رکھا تھا۔ ملزم کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے آپریشن اگینسٹ ٹیرر کا حصہ ہے. ضیاء الدین ایس پی صدر ڈویژن نے کیا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے پولیس کی خصوصی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او جاتلی ریاض باجوہ اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے صدر ڈویژن پولیس کی بہترین کاروائی پر شاباش دی۔