اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

 
0
496

راولپنڈی مئی 9(ٹی این ایس)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 613 سے برآستہ سعودی عرب دبئی جانے والے مسافر شہباز عارف سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول قبضے میں لیے ہیں۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری شہباز عارف ہیروئن کو 200 سے زائد کیپسول میں بھر کے لے جا رہا تھا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی تو مذکورہ شخص کے پاس سے ہیروئن برآمد ہوگئی۔سعودی کے راستے دبئی منشیات اسمگل کرنے والے مسافرنے ہیروئن کے کیپسول سامان میں چھپا رکھے تھے، اے ایس ایف نے منشیات اسمگلر کرنے والے شخص کو مزید تفتیشات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئیملزم کوگرفتارکرلیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایایس ایف نے کارروائی کے دوران مسافرسیایک کلو 700گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔ واضح رہیکہ گزشتہ ماہ 2جنوری کوبنظیرایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان کے خفیہ خانوں سے چار کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی جس کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم کاشف سجاد شاہ کو حراست میں لے لیاتھا۔