پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثنا چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا: فرانزک رپورٹ

 
0
4634

گجرات مئی 9(ٹی این ایس)پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔فرانزک رپورٹ کے مطابق ثنا چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گاو?ں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اطالوی شہری 26 سالہ ثنائچیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، تاہم اہلخانہ نے موت کو طبعی قرار کر ان کی تدفین کردی تھی۔