ہری پور (ٹی این ایس) ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی،شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر 03 موبائل فونز ،رقم مبلےغ 21 ہزار روپے چھیننے والا گروہ گرفتار۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*
ملزمان سے03 موبائل فونز ، 21 ہزار روپے ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 رپیٹر ،1 ایم 4 بندوق اور1 عدد ڈنڈا بھی برآمد ۔
تھانہ خانپور کی حدود نزد رائیس سوئیس ہوٹل پرانا خانپور شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر 03 موبائل فونز ، رقم مبلغ 21 ہزار روپے چھیننے کا واقع پیش آیا ۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان وقاص ولد زمرد ،مامون شاہ ولد بابر ،سانول ولد شمریز اور مبشر احسان ولد محمد احسان سکنہ پرانا خانپور کو گرفتار کرکے چھینے گئے سے03 موبائل فونز ،21 ہزار روپے ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 رپیٹر ،1 ایم 4 بندوق اور1 عدد ڈنڈا بھی برآمد کرلیا۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔













