راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد جاوید سلہریا کا علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ لیڈی منشیات سپلائر گرفتار 01 کلو 600 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں لیڈی منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر دوران چھان بین پڑتال 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی نصیر آباد پولیس نے گرفتار سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش سپلائر معاشرے کیلئے ناسور ھیں ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔













