کہوٹہ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث نومی ڈکیت گینگ کے سرگرم رکن وہاب عرف انا کو گرفتار کر لیا

 
0
318

راولپنڈی اپریل 08 (ٹی این ایس): کہوٹہ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث نومی ڈکیت گینگ کے سرگرم رکن وہاب عرف انا کو گرفتار کر لیا، نومی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان نعمان عرف نومی ،حماد علی اور محسن قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیت گینگ کے ملزمان کی پٹرول پمپ پر ڈکیتی اور فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ملزم کا دوران انٹروگیشن اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد وارداتوں کاانکشاف۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے بتایا کہ ملزم وہاب عرف انا کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ملزمان اسلحہ کی نوک پر سی این جی سٹیشنز، پٹرول پمپوں ، میڈیکل سٹورز اور روڈ بلاک کر کے ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ گینگ کےگرفتار ملزمان دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے بھی دریغ نہ کرتے تھے، ڈکیت گینگ کے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گئے، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور کہوٹہ پولیس کو شاباش