مورگاہ پولیس کی اہم کاروائی، حساس ادارے کا جعلی ملازم بن کر لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

 
0
322

راولپنڈی اپریل 08 (ٹی این ایس): مورگاہ پولیس کی اہم کاروائی، حساس ادارے کا جعلی ملازم بن کر لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ملزم عمر مبارک سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، ملزم قبل ازیں ڈکیتی کے دوران بدفعلی کی کوشش اور اسلحہ جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران انٹیروگیشن مورگاہ کے علاقہ میں پرس سنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم اپنے آپ کو حساس ادارے کا جعلی ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ملزم کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور مورگاہ پولیس کو شاباش۔