سی پی او محمد احسن یونس نے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور شہری پر تشدد کرنے پر محافظ سکواڈ کے 04 اہلکاروں کو معطل کر دیا، مقدمہ درج

 
0
420

راولپنڈی اپریل 08 (ٹی این ایس): سی پی او محمد احسن یونس نے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور شہری پر تشدد کرنے پر محافظ سکواڈ کے 04 اہلکاروں کو معطل کر دیا، مقدمہ درج، 04 اہلکارگرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہری ہمایوں خان کو فائر کرکے زخمی کیا، واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ نصیرآباد میں پولیس اہلکاروں اکرام اللہ، یاسر خان، شان علی اور ثقلین کے خلاف درج کر لی گئی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے شہریوں پر تشدد یا ناروا سلوک کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ راولپنڈی پولیس خود احتسابی اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا، سی پی او محمد احسن یونس شہری کی شکایت پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیش کی نگرانی کر کے میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنائیں گے، قانون شکنی کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جاۓ گی، کسی پولیس اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے اور محکمہ کا تشخص مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔