ہری پور (ٹی این ایس) کمشنر ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد صائمہ اعجاز نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا پی او ایس سسٹم، ڈیجیٹل انوائسنگ اور کاروباروں کی آن لائن انٹیگریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کمشنر ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل و مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا

 
0
7

ہری پور (ٹی این ایس) کمشنر ایف بی آر ریجنل آفس ایبٹ آباد نے ہری پور چیمبر میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اس موقع پر صدر چیمبر ملک عمیر خالد، نائب صدر عبد الباسط، سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، حاجی فخر عالم اعوان، حاجی عطاء الرحمن یوسفزئی، ایگزیکٹو باڈی ممبران محمد فیاض، مفتی حفیظ الرحمن، شیخ ذوالفقار احمد، عثمان وحید، سید احمد جان سکندر و ممبران چیمبر موجود تھے

کمشنر ایف بی آر نے ایف بی آر اور کاروباری برادری کے درمیان باہمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دے کر نہ صرف زون-1 بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ POS سسٹم، ڈیجیٹل انوائسنگ اور کاروباروں کی آن لائن انٹیگریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور وضاحت کی کہ ایف بی آر کی پالیسیوں کا مقصد کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ٹیکس نظام میں شمولیت کو آسان بنانا ہے تاکہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر ملک عمیر خالد نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کا فوکل پرسن ماہ میں کم از کم دو مرتبہ چیمبر کا دورہ کرے تاکہ کاروباری برادری کو POS، ڈیجیٹل انوائسنگ اور دیگر ٹیکس امور کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جا سکے،