شاہد خاقان کیخلاف این اے 53 میں دائر درخواست غیر موثر قرار ٗاسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی

 
0
334

اسلام آباد04جولائی(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این اے 53 سیکا غذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر موثر قرار دے کر نمٹا دیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 53 سے کا غذات نامزدگی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی اور درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور کیے جاچکے ہیں۔