آسٹریلوی آرچ بشپ کو جنسی جرائم چھپانے کے الزام قید کی سزا

 
0
328

جائزہ لے رہے ہیں بشت کو جیل میں رکھنے کی بجائے ان کے گھر پر ہی حراست میں رکھا جائے، حکام
کینبر04جولائی(ٹی این ایس)آسٹریلیا کے ایک آرچ بشپ کو ایک برس قید کی سزا سنادی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہیں یہ سزا چرچ میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم کو چھپانے کے الزام میں سنائی گئی ہے۔ 67 سالہ فیلپ ولسن کے بارے میں جیل حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ انہیں جیل میں رکھنے کی بجائے ان کے گھر پر ہی حراست میں رکھا جائے۔ فیلپ وِلسن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک اور پادری جیمز فلیچر کی طرف سے بچوں کے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتی کے بارے میں پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا۔