کبوتر کو بس میں بغیر ٹکٹ سفر کروانے پر کنڈکٹر کو جرمانہ

 
0
521

تامل ناڈو ستمبر 14 (ٹی این ایس):تامل ناڈو میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک بس کنڈکٹر کو اس لیے جرمانے کا نوٹس تھما دیا کہ انکی بس کی کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھا کبوتر بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہاتھا۔تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ضابطے کے مطابق اگر مسافروں کے ساتھ کوئی جانور یا پرندہ بس میں سفر کر رہا ہو تو انہیں اس کے لیے مخصوص ٹکٹ خریدنا ہوتا ہے۔مگر صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس کی کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھے ایک کبوتر کو دیکھا جس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا نشہ میں دھت مسافر اس سے باتیں کر رہا تھا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس کو رکوایا اور کنڈکٹر سے پوچھا کہ کھڑکی والی سیٹ پر برا جمان کبوتر کا ٹکٹ کہاں ہے لیکن کنڈکٹر اس کبوتر کا ٹکٹ پیش کرنے میں ناکام رہا کیونکہ ٹکٹ کا اطلاق مخصوص تعداد کے بعد ہوتا ہے نہ کہ اکیلے کبوتر پر۔ جس پر اہلکار نے بس کے کنڈکٹر کو جرمانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے کہا کہ ایک کبوتر کیسے بغیر ٹکٹ کے بس پر سفر کر رہا ہے۔