جماعت الدعوۃپر پابندیوں کے معاملہ پرسلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

 
0
381

نیویارک ،جنوری 19 (ٹی این ایس):جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ کالعدم قرار دی گئی تنظیموں پر پابندی سے متعلق عملدرآمد کے حوالے سے پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا جائرہ لے گی جبکہ پاکستانی حکام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔