حکومت آزاد اوذمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے اقدامات کرتی رہے گی، مریم اورنگزیب

 
0
368

صحافیوں کے تحفظ کے لئے جرنلسٹ سیفٹی اور سکیورٹی بل پر کام جاری ہے ، اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد،جنوری 19 (ٹی این ایس):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہیاور آزاد اور زمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔ جمعہ کو وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے اے پی این ایس کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور آزاد اور زمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میڈیا کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں کر رہی تاکہ وہ اپنی پیش ورانہ زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت اور جمہوریت ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی پر کام جاری ہے جرنلسٹ سیفٹی اور سکیورٹی بل اس ضمن میں کلیدی کردارادا کرے گا۔

اجلاس میں ویج بورڈ ٗاشتہارات کے ریٹس پر نظر ثانی ٗ اشتہارات کا علاقائی کوٹہ بقاجات اور اے بی سی کی آٹومشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔وفد نے میڈیاصنعت کو سہولیات دینے کے حوالے سے وزارت کے اقدامات کو سراہا۔۔ملاقات میں سیکریٹری انفارمیشن،پرنسپل انفارمیشن آفیسر ٗڈاریکٹر جنرل انٹرنل پپلسٹی ونگ،سیکرٹری جنرل اے پی این ایس عمر شامی اور ممبر اے پی این ایس ممتاز طاہر،خشنود علی خان،مجیب الرحمن شامی اور حمید ہارون شامل تھے۔