چیئرمین نیب کا کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کانوٹس، ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم

 
0
384

اسلام آباد جنوری 5(ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کانوٹس لیا ہے ۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران نے مبینہ طورپر زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات کیں۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب بلوچستان کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سرکاری اراضی کی بندر بانٹ ، مبینہ طورپر زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات اور مبینہ بد عنوانی کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔

دستاویزات کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عہدیداران نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہئوے شہر کے وسط میں واقع انتہائی قیمتی زمینوں کی لیز اور غیر قانونی تعمیرات کرتے ہوئے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں کا نقصان پہنچا یا۔