اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت پارٹی کی ویب سائٹ کا اجرا

 
0
11

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی ہدایت پر راول فاؤنڈیشن کے ویب سائٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں میڈم شمع منشی نے بتایا کہ یہ ویب سائٹ ہمارے معزز اراکین، ووٹرز، عطیہ دہندگان، معاونین اور عوام الناس کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر تیار کی گئی ہے، جہاں فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں، صحت، تعلیم، سماجی بہبود کے منصوبوں اور تازہ ترین معلومات تک آسان رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہم آپ کو پرخلوص دعوت دیتے ہیں کہ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرکے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کریں اور انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مشن کا حصہ بنیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس لنک پر کلک کریں، ویب سائٹ ملاحظہ کریں، اور ہماری تازہ ترین سرگرمیوں سے باخبر رہنے کے لیے ہمیں بھی فالو کریں۔