ممتاز بزنس مین حاجی افضل چیمہ کی عمران خان سے ملاقات

 
0
110

لاہور (خالد نواز چیمہ) زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سعودی عرب کے ممتاز بزنس مین اوورسیز پاکستانی چیئرمین بیت المال حاجی افضل چیمہ کی سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے افضل مبشر چیمہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ گوجرانوالہ کے کارکنان کی حقیقی آواز ہیںاور بطور چیئرمین بیت المال گوجرانولہ انہوں نے ادارے کی کارکردگی اور فنڈز کی دستیابی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے مصروف عمل ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افضل مبشر چیمہ نظریاتی ورکر ہے، ان کی پارٹی کے لیے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اور دیار غیر میں پارٹی کو مضبوط کریں گے اوورسیز میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں گے ۔اس موقع پر اعلی قیادتِ ترجمان عمران خان فواد چوہدری اور عامر کیانی، سابقہ وفاقی وزیر اور شہباز چوہدری بھی موجود تھے۔