پاک روس، آئل اور ایل این جی سیکٹر میں 3ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان

 
0
137

پاکستان اور روس کے مابین آئل اور ایل این جی سیکٹر میں تین ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان ہے۔پاک روس بین الحکومتی کمیشن مذاکرات 18 جنوری سے شروع ہوں گے، جس میں شرکت کے لئے روس کا 80 رکنی وفد کل پاکستان پہنچ رہا ہے۔
پاک روس مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سردار ایاز صادق جب کہ روسی وفد کی سربراہی روس کے وزیرتوانائی نکولائی شولگینوف کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔ پاک روس مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں تعاون سرفہرست ہوگا۔پاکستان اور روس کے درمیان آئل اور ایل این جی سیکٹر میں تقریبا تین ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان ہے۔