سی ڈی اے میں سب اسسٹنٹ کے تقررو تبادلوں کی بڑی لہر

 
0
88

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،109سب اسسٹنٹ کے تبادلے کردیئے گئے ۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ارشد محمودکاپارلیمنٹ لاجز و ہاسٹل ،محمد زمان چانڈیو کا لینڈ و ایری ہیبریٹیشن، عمر حیات کا سٹیٹ مینجمنٹ ٹو ،محمد رمضان خان کا کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ ،شہزاد احمد کا ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں گریڈ 14کے سب اسسٹنٹ اقبال سہیل کا مینٹینس ڈویژن فائیو ، امتیاز اللہ خان کا سٹیٹ مینجمنٹ ون ،مدثر حسین کا انوائرمنٹ ونگ (ایڈمن)اور سید تصور حسین کا سیکٹر ڈویلپمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔

ساجد راشد کا واٹر اینڈ سیوریج ڈویلپمنٹ ،محمد گلفریزسٹیٹ مینجمنٹ ٹو ، محمد اسماعیل کا سٹیٹ مینجمنٹ ون اور فریدہ بانوکا کوآرڈینیشن میں تبادلہ کردیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن میاں عثمان الدین کی طرف سے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔