توہین الیکشن کمیشن کیس:عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

 
0
111

 توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

دوران سماعت تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چودھری اور علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو حاضری کے لیے عمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔