سونے کی برآمدات کے حوالے سے جھوٹ بولنے کے الزام میں  کامران ٹیسوری کے خلاف ایف آئی کی طرفسے تحقیقات کا آغاز  

 
0
480

اسلام آباد،  مارچ 02 (ٹی این ایس): متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی کالونی گروپ کے رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف قومی تحقیقاتی ادارے نے سونے کی برآمدات کے حوالے سے جھوٹ بولنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فاروق ستار کے قریبی ساتھی کامران ٹیسوری کے خلاف اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے زمینیں اپنے نام کرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ،ایف آئی اے نے کامران ٹیسوری کے بینک اکاؤنٹس اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جبکہ ان کے خلاف نیب مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔واضح رہے کہ دبئی میں سونے کے معروف تاجر حنیف مرچنٹ نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر کامران ٹیسوری کے خلاف تحقیقات کی درخواست کی تھی،خط میں سونے کے تاجر حنیف مرچنٹ نے کامران ٹیسوری کے خلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں درج مقدمے کی تفصیلات سمیت انٹر پول کے نوٹس کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہیں۔حنیف  مرچنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کامران ٹیسوری نے دبئی سے سونا درآمد کیا تاہم انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق سونے کے زیورات برآمد نہیں کیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کے خلاف یہ بھی الزام ہے کہ جی ایم اینڈ جیولری انڈسٹریل پارک میں کامران ٹیسوری کے بھائی عرفان نے 68 ایکڑ زمین اپنے نام کی تھی جس کیلئے انہوں نے 17 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں کر لی گئیں۔