اسلام آباد جنوری 5(ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف نے اصغرخان کیس کے حقائق دنیا کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اصغرخان ایماندار،صادق اور امین جبکہ بڑے سیاستدان تھے۔انہوں نے آج آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اصغرخان کیس میں کسی عدالت نے نوازشریف لاڈلے کا 25 سال تک کیس نہیں سنا۔ اصغرخان کیس میں حقائق کو سامنے لانے کیلئے پوری پیشرفت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اصغر خان کو بڑا سیاستدان مانتا تھا۔ اصغرخان ایماندار،صادق اور امین تھے۔اصغرخان کیس کے حقائق دنیا کے سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے حدیبیہ کیس سے متعلق کہا کہ حدیبیہ کیس میں اضافی ثبوت ہوں توکیس کھل جائے گا۔اس موقع پرانہوں نے میرشکیل الرحمن کو بھی خوب تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ میرشکیل کہتاہے کہ صحافت نہیں جانتا میں بزنس مین ہوں۔ جو تم دبئی میں بیٹھ کررہے ہو۔ میرشکیل الرحمن نے جواربوں روپے باہررکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں جنگ اخبارمیں ہیڈلائن چھپی ہے کہ ”پاکستان جھوٹااور دھوکے بازہے“