محمد خان طور کی جعلی ڈگری معاملہ ، الیکشن کمیشن کا 2012 کا آرڈر پڑھ کر تحریری جواب جمع کروائیں، چیف الیکشن کمشنر کی وکیل کوہدایت

 
0
5641

اسلام آباد فروری 13 (ٹی این ایس): چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا نے محمد خان طور کی جعلی ڈگری معاملہ پر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 2012 کا آرڈر پڑھ کر تحریری جواب جمع کروائیں۔رکن بلوچستان اسمبلی محمد خان طور کی جعلی ڈگری کے معاملہ کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔ وکیل نے کہاکہ محمد خان طور نے 2002 اور 2008 میں سند کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیا۔وکیل نے کہاکہ کسی بھی مرحلہ پر ڈگری جمع نہیں کروائی۔ وکیل نے کہاکہ محمد خان طور اسوقت بھی رکن بلوچستان اسمبلی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2012 میں محمد خان طور کو جعلی ڈگری پر نا اہل کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ 2012 کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو آپ نے کہیں چیلنج نہیں کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا 2012 کا آرڈر پڑھ کر تحریری جواب جمع کروائیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی۔