دنیا کے سب سے بڑا سفید ہیرا، 4 ارب روپے میں فروخت

 
0
117

اسلام آباد 12 مئی 2022 (ٹی این ایس): دنیا کاسب سے بڑا سفید ہیرا ’دی راک‘ 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر (4 ارب سے زائد پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا، دی راک اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفید ہیرا پہلے اندازہ لگائی گئی قیمت یعنی 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے کم قیمت میں فروخت ہوا۔

اس سے قبل 2017 میں 163.41 قیراط کا مثلثی شکل کا سفید ہیرا ریکارڈ 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

پیلے رنگ کا ہیرا ’ریڈ کراس‘ بھی 2 ارب 70 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام کر دیا گیا۔