عمران خان کو ملنے والی انمول گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟

 
0
148

ملکی سیاست میں آج کل سابق وزیر عظم عمران خا ن کی جانب سے بیچی گئی توشہ خانہ کی گھڑی کا چرچہ ہے۔ گھڑی کے مبینہ خریدار کے سامنے آنے کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ اس گھڑی کی اصل قیمت کیا تھی؟
عمران حکومت میں کابینہ ڈویژن نے گھڑی کی قیمت دس کروڑ روپے لگائی تھی۔ ٹائم زون واچ لمیٹڈ دبئی نے قیمت ایک ارب ستر کروڑ روپے لگائی۔
عمران خان نے گھڑی اسلام آباد میں پانچ کروڑ دس لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا دعویٰ کیا۔ مبینہ خریدارعمرفاروق نے گھڑی فرح خان سے اٹھائیس کروڑ میں خریدنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عمران خان کو تحفے میں دیے گئے اس گھڑی کے باکس میں2000سے زیادہ ہیرے تھے جن کا وزن تقریبا 41.54قیراط تھا۔