نواز شریف کا نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

 
0
393

اسلام آباد ،اکتو بر13(ٹی این ایس): سابق اور نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اس ضمن میں نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ درخواست میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا جائے گا کہ سپریم کورٹ نیب کو تین ریفرنسز ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ نیب میں سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔