ڈنمارک ، ایک کمپنی نے کوؤں کو سڑکوں اور پارک سے سگریٹ کے ٹکڑے اٹھانے کی تربیت دینے کا منصوبہ بنایا ہے

 
0
535

کوپن ہیگن ،اکتو بر13(ٹی این ایس):ڈنمارک کی سڑکوں کی صفائی اب کوؤں کے سپرد ہو گی ۔ڈنمارک میں ایک کمپنی نے کوؤں کو سڑکوں اور پارک سے سگریٹ کے ٹکڑے اٹھانے کی تربیت دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں ایک کمپنی نے شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے کوؤں کو سڑکوں اور پارک سے سگریٹ کے ٹکڑے اٹھانے کی تربیت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ڈنمارک میں سگریٹ نوش سگریٹ پینے کے بعد انکے بچے ہوئے ٹکڑوں کو کونے کھدروں میں پھینک دیتے تھے جن کی صفائی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے ۔

پہلے پہل ڈنمارک کی حکومت نے اس کام کے لیے روبورٹ کی خدمات حاصل کیں لیکن اسکا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔اس کے بعد ایک کمپنی نے یہ کام کوؤں کے سپرد کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ اس کام میں مدد کرنے والے کوؤں کو انعام میں کچھ نہ کچھ کھانے کو دیا جائے گا ۔