شائق کی دوران میچ ماریا شیرا پوا کو شادی کی پیشکش،  شائقین محظوظ

 
0
3308

استنبول ، نومبر 28 (ٹی این ایس):  روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کو نمائشی میچ کے دوران مداح نے شادی کی پیشکش کر دی ،فین کے اس اقدام پر گراونڈ میں موجود شائقین ہنستے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں دل تو بچہ ہوتا ہے ایسا ہی کچھ ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کے ساتھ ہوا۔

ترکی کے شہر استنبول میں نمائشی میچ کھیلتے ہوئے ایک دل جلے فین نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینس کوئن نے غصے کے بغیر انوکھے انداز میں اپنے فین کو سر ہلا کر جواب دیا کہ شاید ہو سکتی ہے۔فین کے اس اقدام پر گرانڈ میں موجود شائقین ہنستے رہ گئے۔