قومی مفاد میں ذاتی اختلافات ایک طرف  رکھ کےاتحاد و یکجہتی کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے

 
0
995

لاہور،نومبر 28 (ٹی این ایس):  پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لئے ہم آہنگی پیدا کرنے کی خاطر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

لاہور میں منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھنے اور قومی مفاد میں ملک کے روشن مستقبل کے لئے اتحاد اور یکجہتی کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پر زوردیا۔